Sunday, May 31, 2020

وفاقی حکومت کی جانب سے بر وقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس کا مسئلہ تمام صوبوں میں پیچیدہ ہو رہا ہے، اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے ایک ماہ پہلے صوبے میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے، وفاقی حکومت اب ماسک کا استعمال لازمی کرنے پر غور کررہی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے بر وقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس کا مسئلہ تمام صوبوں میں پیچیدہ ہو رہا ہے، اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ماسک کے استعمال
پر عمل درآمد کرانے کے حوالے سے نرمی دیکھی گئی جسکے منفی نتائج سامنے آرہے ہیں، تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز اپنے اضلاع میں ماسک کا استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، ضلع ضلع میں ماسک کا استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے کوتاہی برتی جائیگی متعلقہ آفیسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ این سی سی کے اجلاس میں وفاقی حکومت سے بیس وینٹیلیٹر ز کی ڈیمانڈ کی جائیگی، اب تک وفاقی حکومت نے صرف پورٹیبل  وینٹیلیٹرز دئیے ہیں جو ناکافی ہیں، گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بھی بڑھ رہے ہیں، صوبے میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ سٹاف بھی کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں جسکو مد نظر رکھتے ہوئے اضافی سٹاف کی بھرتیاں عمل میں لائی جائینگی تاکہ شفٹوں میں ڈیوٹیاں دے سکیں۔ 

No comments: