Sunday, May 31, 2020

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کو کھولنے کا فیصلہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو یکم جون سے حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کوپیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو یکم جون سے حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو صاف ستھرا رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد کے زیر اہتمام 423 تعلیمی اداروں کے تمام سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق یکم جون سے اپنے اداروں میں تمام غیر تدریسی عملہ حاضری کو یقینی بنائیں، تمام سربراہان اپنے اداروں کو صاف ستھرا بھی رکھیں۔کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے سٹاف کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

No comments: