Saturday, June 6, 2020

حکومت کرونا سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے، پی پی کو یہ ہضم نہیں ہورہا، شبلی فراز۔۔۔کچھ جماعتیں اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اتفاق کرتے ہیں اور کراچی جاکر مختلف بات کرتے ہیں،پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤو اب بھی ہمارے تہمینہ سے کم ہے،حکومت نے مزدوروں اور دیہاڑی داروں کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے، وزیراطلاعات کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔بلاول کو خود اپنے ہسپتالوں کے انتظام پر اعتماد نہیں،بلاول ساڑھے 5 ارب روپے کا حساب دیں، ایسا ہسپتال کیوں نہ بنایا جس میں ابو زرداری کا علاج ہوسکتا، مراد سعید

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کرونا سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے، پیپلز پارٹی کو یہ ہضم نہیں ہورہاہے،کچھ جماعتیں اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اتفاق کرتے ہیں اور کراچی جاکر مختلف بات کرتے ہیں،پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤو اب بھی ہمارے تہمینہ سے کم ہے،حکومت نے مزدوروں اور دیہاڑی داروں کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے۔ وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر مواصلا ت مراد سعید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورتحال کے حوالے سے عوام کو مکمل باخبر رکھا،این سی او سی  میں جتنے فیصلے ہوئے اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کچھ جماعتیں اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت کرونا سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے پیپلز پارٹی کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ این سی اور سی کے اجلاس میں وزیر  اعلیٰ سندھ تمام فیصلوں سے اتفاق کرتے ہیں،کراچی پہنچ کر وزیر اعلی سندھ سندھ تمام فیصلوں سے انکاری ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤو اب بھی ہمارے تہمینہ سے کم ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ بلاول کے ابو آصف زرداری کا علاج کون سے ہسپتال میں ہورہا ہے؟مراد سعید نے کہا کہ بلاول کو خود اپنے ہسپتالوں کے انتظام پر اعتماد نہیں ہے جبکہ فرزند زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بوکھلائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے، وفاق نے سندھ کے لوگوں کو امداد پہنچائی، سندھ حکومت راشن نہیں پہنچا سکی۔مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے تین وزیروں نے راشن کی تقسیم پر تین مختلف اعداد و شمار دیئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول ساڑھے 5 ارب روپے کا حساب دیں، ایسا ہسپتال کیوں نہ بنایا جس میں ابو زرداری کا علاج ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کرپشن میں آصف زرداری کے سہولت کار ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان نے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان دی مگر اسے وینٹی لیٹر نہیں مل سکا، اگر سندھ حکومت ایک ڈاکٹر کو علا ج کی سہولت نہیں دے سکتی تو کیا کرے گی؟ سندھ میں نجی اسپتالوں سے معاہدہ کر کے کرپشن کا نیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال سمیت کئی نجی ہسپتالوں کو ایڈوانس رقم دی جارہی ہے، بلاول سے سوال کیا جائے گا، پیسہ آپ کا نہیں قوم کا ہے، بلاول ایک گھنٹے کی نیوز کانفرنس میں ایک اقدام نہیں بتا سکے۔جعلی اکاؤنٹس پر گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹس پڑھیں، سارا پیسہ زرداری کے اکاؤنٹ میں گیا، جعلی اکاؤنٹس میں پیسہ آرہا ہے، فرزند زرداری کے خرچے چل رہے ہیں، جعلی اکاؤنٹس میں مزید پیسہ ڈالنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ بیٹھے ہیں۔

No comments: