Saturday, June 6, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہسپتالوں کے لئے 250 مزید وینٹی لیٹرز مہیا کر دئیے،، گلگت میں 26 وینٹی لیٹرز موجود، کورونا مریضوں کے لئے 5 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،گلگت میں ایک ونٹی لیٹر پر کورونا کا مریض ہے۔

 اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا خطرہ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہسپتالوں کے لئے 250 مزید وینٹی لیٹرز مہیا کر دیے۔ این سی او سی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 250 وینٹی لیٹرز ہسپتالوں میں پہنچا دیے گئے،پنجاب میں فیصل آباد ملتان اور راولپنڈی میں 72 وینٹی لیٹرز دیے گئے ہیں، کواچی اور سکھر کے لئے 52 وینٹی لیٹر دیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد کے لئے 52 وینٹی لیٹرز ایشو کئے گئے، کوئٹہ کے لئے 20 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے گئے، گلگت اور آزاد کشمیر میں مزید دس دس وینٹی لیٹرز بھجوا دئیے گئے، اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں 24 اور پولی کلینک میں 10 وینٹی لیٹرز بھجوا دئیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 747 ہسپتالوں میں کورونا کے علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے بیڈز کی تعداد 22589 ہے،ہسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 5060 ہے، کورونا وائرس مریضوں کے لئے آکسیجن سہولیات کے ساتھ 5060 بیڈز موجود ہیں،کورونا کے مریضوں کے لئے 1400 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ این سی او سی کے مطاق
کورونا مریضوں کو تاحال بتیس فیصد وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑی ہے، فیصل آباد میں ٹوٹل 150 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،فیصل آباد میں 57 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے رکھے ہیں، فیصل آباد میں صرف پانچ مریض مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ این سی او سی کے مطابق لاہور میں 793 وینٹی لیٹرز موجود، 214 کورونا مریضوں کے لئے مختص،لاہور میں 77 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض ہیں، ملتان میں 150 وینٹی لیٹرز موجود، کورونا مریضوں کے لئے 18 وینٹی لیٹرز مختص ہیں،ملتان میں 6 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض ہیں، راولپنڈی میں 229 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، 64 وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے لئے مختص، 22 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، کراچی میں 461 وینٹی لیٹرز موجود، 136 کورونا مریضوں کے لئے مختص، 62 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، حیدرآباد میں 59 وینٹی لیٹر موجود، 20 کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں۔ این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں، پشاور میں 171 وینٹی لیٹر موجود، 75 کورونا مریضوں کے لئے مختص، کورونا کے 47 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق ایبٹ آباد میں ٹوٹل 25 وینٹی لیٹر موجود ہیں، ایبٹ آباد میں کورونا مریضوں کے لئے بارہ وینٹی لیٹر مختص، چار مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،کوئٹہ میں 61 وینٹی لیٹرز موجود، 29 کورونا مریضوں کے لئے موجود ہیں۔این سی او سی کے مطابق کوئٹہ میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں، اسلام آباد میں 246 وینٹی لیٹرز موجود، 92 کورونا مریضوں کے لئے دستیاب ہیں۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 13 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض ہیں، گلگت میں 26 وینٹی لیٹرز موجود، کورونا مریضوں کے لئے 5 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،گلگت میں ایک ونٹی لیٹر پر کورونا کا مریض ہے۔این سی او سی کے مطابق میر پور میں کورونا مریضوں کے لئے 11 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،مظفرآباد میں کورونا مریضوں کے لئے 18 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

No comments: