گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ نے نجی ٹی چینل کے خصوصی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورت حال میں یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے کہ مین کیمپس اور سب کیمپسز میں اساتذہ اور عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا، طلباء کے تعلیمی سال کو بچانے کے لیے ہرقسم کے ذریعے کو استعمال میں لانا اوریونیورسٹی کو مالی بحران سے بچا ناہے۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق وائس چانسلر نے کہاکہ طلباء
بلینڈڈ لرننگ ماڈل کے ذریعے تعلیم حاصل کر اپنے مستقبل اور قیمتی وقت کو بچائیں۔ انہوں نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم ادارہ ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے مالی بحران سے بچایا جائے۔ بلینڈ ڈ لرننگ ماڈل سے متعلق وائس چانسلر نے بتایا کہ قراقرم یونیورسٹی کی آئی آٹی ٹیم، اساتذہ اور دیگر عملے نے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو تیار کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے اور اس سے فائدہ اٹھانا طلباء کی ذمہ داری ہے۔لہذا طلبہ وطالبات اس ماڈل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کے آئی یو کی ٹیم اس بات کی پوری کوشش کرے گی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ درس و تدریسی عمل ہر طالب علم تک پہنچے۔ وائس چانسلر نے فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے بتایاکہ طلبہ وطالبات کو قسطوں میں فیس ادائیگی کی بھی اجازت دی گئی ہے۔تاکہ طلبا اچھے انداز میں تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھ سکیں۔BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment