Monday, June 1, 2020

امریکی قانون سازوں نے چین کیخلاف صف بندی کرلی

واشنگٹن: امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی جنگ کا خطرہ بڑھنے لگا ہے۔ امریکی قانون سازوں نے چینی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے عوام کو منع کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی کے قانون سازوں نے بل پیش کیا جس میں امریکیوں کو چینی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے منع کردیا گیا ہے ۔
قانون سازوں کا کہنا ہے کہ عوام کو چینی کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے روکنے کیلئے قانون بھی متعارف کرایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی چینی کمپنیاں جن کا تعلق چین کی ملٹری سے ہوگا، اُن میں سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی۔
اس بل کے مطابق امریکی وزیر خزانہ سٹیو منیوچن چینی افواج کی حمایت یافتہ اور اُن کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدوں میں شامل کمپنیوں سے بات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اس بل پر نظر ثانی کا عندیہ دے چکے ہیں جبکہ چین تاحال امریکا کی جانب سےکوروناوائرس اور دیگر حکومتی امور کے حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کررہا ہے۔

No comments: