Monday, June 1, 2020

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے آپریشن اخراجات کی مد میں خصوصی گرانٹ فراہم کرے، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وینٹی لیٹرز کی ضرورت بڑھ گئی ہے لہٰذا وفاقی حکومت فوری طور پر 20وینٹی لیٹرز کی فراہمی کو یقینی بنائے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کانیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس سے گفتگو

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سیکریٹری گلگت  بلتستان خرم آغا نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت ہونے والی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت  بلتستان کی معیشت کا بڑا حصہ سیاحت سے وابستہ ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال میں سیاحت کو کھولنا ممکن
نہیں۔ لہٰذا اس شعبے پر عائد پابندی کو برقرار رکھا جائے۔ عید کے چھٹیوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے صوبے میں اچانک کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے بین اضلاعی ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کو مزید سخت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کی شرع میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہاہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیز مرتب کئے جائیں۔ انسانوں کی جانیں بچانا سب سے پہلی ترجیح ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت فیصلے کئے ہیں اور صوبے میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت  بلتستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے آپریشن اخراجات کی مد میں خصوصی گرانٹ فراہم کرے۔ گلگت  بلتستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وینٹی لیٹرز کی ضرورت بڑھ گئی ہے لہٰذا وفاقی حکومت فوری طور پر 20وینٹی لیٹرز کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

No comments: