Monday, June 1, 2020

قراقرم یونیورسٹی اپنے طلبا کے لیے15جون سے بلینڈڈ لرننگ و ہائی برئڈ لرننگ کے ذریعے سمسٹر بہار کا آغا ز کریگی، یونیورسٹی طلبہ وطالبات کا سمسٹر بچانے اورڈگری مقررہ وقت پر ختم کرانے کے لیے ہرممکن وسائل بروکار لایگی،وائس چانسلرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں آن لائن اکیڈمک کونسل کی اعلیٰ سطحی اہم اجلاس منعقد ہوئی۔اجلاس کی صدارت قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ویڈیولنک کے ذریعے کی۔ آن لائن اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز،ڈائریکٹرزاور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں کروناوائرس کے باعث تعلیمی ادارون کی بند ش سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ یونیورسٹی اپنے تمام وسائل کو بروکار لاتے ہوئے طلبا کا سمسٹر ضائع ہونے سے بچانے کی کوشش کریگی۔اس حوالے سے یونیورسٹی نے پہلی ہی بلینڈڈ لرننگ
پالیسی اور ہائی برئڈ ایجوکیشن ماڈل ڈئزائن کیاہواہے۔جس میں آن لائن ڈسٹنس لرننگ،ای لرننگ اور سہولت کار مراکز سمیت دیگر علاقائی مراکز کے ذریعے طلبا تک تعلیم پہنچانے اور تعلیم وتحقیق کا سلسلہ جاری رکھنے پر توجہ دی ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی نے مئی کے مہینے سے آزمائشی بنیادوں پر مختلف قسم کی آن لائن لرننگ کے کامیاب تجربات کئے ہیں۔اسی بنیاد پر یونیورسٹی نے باقاعدیگی کے ساتھ 15جون سے آن لائن ہائی برئڈ ایجوکیشن کے تحت بہار سمسٹر 2020کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔یہ سمسٹر 15ستمبر تک چار مہینوں میں مکمل کیاجائے گا۔آن لائن اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ٹیکنالوجی،فاصلاتی نظام تعلیم،سہولت کار مراکز سمیت دیگر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے تعلیم و تعلم اور امتحانی نظام کو یقینی بنائے گی۔وائس چانسلر نے شعبہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلق شعبے کے فیکلٹی کو بلینڈڈ لرننگ کے مطابق اپنے کورسسز کو تیار کرنے اور فوری ریوو کرکے منظوری لیں۔یہاں پر یہ بات قابل غور ہے کہ تعلیمی اداروں کو کروناکے باعث 31مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیابعد میں تو سیع دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت نے 15 جولائی اور اب 15اگست تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کافیصلہ کیا۔ ممکن ہے کہ کروناوائر س کے پھیلتے ہوئے شرح کے پیش نظر اس میں مزید توسیع کی جائے۔اس صورت حال کے پیش نظر اگر یونیورسٹی اپنی تعلیمی سلسلے کو آگے نہیں لے جائے گی توطلبا کو شدید نقصان ہوسکتاہے۔  جس وجہ سے یونیورسٹی نے طلبا کا قیمتی وقت کو ضائع ہونے بچانے کے لیے بلینڈڈ لرننگ ایجوکیشن کے تحت سمسٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ایم ایس،پی ایچ ڈی طلبا کی رجسٹریشن کاعمل بھی اسی ہفتے میں شروع کرتے ہوئے فوری طور پر باقاعدیگی کے ساتھ کلاسز کا آغاز کیاجائے گا۔

No comments: