شیخوپورہ(این این آئی)دنیابھر میں جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کا عالمی دن ملک بھرمیں 4جون جمعرات کومنایاگیا۔اس دن کو منانے کا مقصد دنیاء کے مختلف خطوں اورعلاقوں میں جارحیت کے نتیجے میں جسمانی،ذہنی
اورجذباتی مسائل سے دوچار بچوں کے مسائل اورمشکلات کو اجاگر کرنا اور اس کے حل کیلئے اقدامات کی حوصلہ افزائی ہے۔اس دن کو منانے میں بچوں کے حقوق کیلئے قائم تنظیموں کے علاوہ نیلسن منڈیلا کی تنظیم کا اہم کرداراداکرتی ہے۔اس دن کی مناسبت سے شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں مختلف پروگراموں میں جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کے جسمانی،ذہنی اورجذباتی مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس اہم ایشو پر لوگوں میں شعور و اگہی پھیلانے کیلئے سیمینار اور مذاکروں کا اہتمام کیا جاتاہے۔19اگست 1982ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 4جون کو یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment