Wednesday, June 3, 2020

قطر ایئرویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیں

اسلام آباد (سی این پی) قطر ایئر ویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طورپرمنسوخ کردیں، قطر ایئر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق  قطر ایئر ویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی
طورپرمنسوخ کردیں، ایئرلائن ذرائع کاکہنا ہے کہ قطر ایئر ویزنے آپریشن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا، قطر ایئر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کررہی تھی۔قطرایئر ویز کا پاکستان میں ہرہفتے 46 پروازیں آپریٹ کرنے کا شیڈول تھا جبکہ سول ایوی ایشن نے قطر ایئرویز کو پاکستان میں لینڈنگ کیلئے خصوصی اجازت دی تھی۔دوسری جانب پاکستان کیلئے آپریٹ کرنیوالی غیر ملکی ائیرلائنوں کے کنٹری منیجرزکا اجلاس ہوا تھا، اجلاس سی اے اے ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل ڈائریکٹرل کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں غیرملکی ائیرلائنز کی آپریشن سے بحالی سے متعلق تجاویز طلب کی گئی اور غیرملکی ائیرلائنز کو شیڈول کم ازکم 30فیصد تیار کرنے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔غیرملکی ائیر لائنزکو 2 دن میں پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا چھوٹے جہازوں کو لینڈنگ کیلئے 40منٹ کا وقفہ رکھنا ہوگا اور فلائٹ آپریشن کی اجازت کیلئے سفارشات سیکریٹری ایوی ایشن کو بھیجی جائے گی۔

No comments: