Saturday, May 30, 2020

وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔۔۔۔کورونا وباء کے بحران کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے رابطہ کر کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر
کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ نے آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر پاکستان کی سنگین تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے جموں وکشمیر میں حالیہ ڈومیسائل قانون کا حوالہ دیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، چوتھے جینوا کنونشن اور عالمی قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ کورونا وباء کے بحران کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت جموں وکشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کوئی ”فالس فلیگ“ آپریشن اور کوئی نئی مہم جوئی کرسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی تمام خلاف ورزیوں کی مکمل رپورٹنگ کے ضمن میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت وپاکستان کے اہم کردار کی اہمیت پر زوردیا۔

No comments: