Saturday, May 30, 2020

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے 66 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور،یہ رقم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایس ایم ائز پیکیج کے تحت بجلی صارفین کیلئے ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)ای سی سی نے 200 ارب روپے کے سکوک فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار،آئندہ تین ماہ تک انرجی سپلائی اور قرضوں کی ادائیگیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای
سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 200 ارب روپے کے سکوک فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ تین ماہ تک انرجی سپلائی اور قرضوں کی ادائیگیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق آئندہ تین ماہ میں ٹیکسوں کی ضروریات پوری کرنا بھی اصول ہوگا۔وزارت انرجی کو بانڈز کی تقسیم سے متعلق آئندہ 2 ہفتوں میں تفصیلی فارمولا پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے 66 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور کرلی گئی،یہ رقم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایس ایم ائز پیکیج کے تحت بجلی صارفین کیلئے ہوگی۔

No comments: