اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔سینیٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے قبل جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 3.24 فیصد تھا جب کہ مالی سال 20-2019 میں 0.4 فیصد کی منفی شرح نمو رہی، رواں مالی سال اپریل سے جون تک ایف بی آرکے ریونیو میں 700 سے 900 ارب روپے تک کمی ہو گی،اس طرح ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905 ارب روپے تک گر سکتا ہے، مالی خسارہ 7.5 فیصد سے بڑھ کر 9.4 فیصد ہو جائے گا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے باعث غربت کی شرح 24.3 فیصد سے بڑھ کر 33.5 فیصد ہو جائے گی، پاکستان کی برآمدات کم ہو کر 21.22 ارب ڈالرز رہیں گی جب کہ بیرون ملک کام کرنے والے مزدوروں کی ترسیلات میں 2 ارب ڈالرز کی کمی ہو گی۔ کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں، کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔
BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Friday, June 5, 2020
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment