اسلام ا ٓ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال سی پیک منصوبے کے مغربی روٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ سی
پیک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ چھوٹے صوبوں کی جانب سے مغربی روٹ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مغربی روٹ کے تحت ڈی آئی خان اور ڑوب سڑک کی منظوری دی گئی۔ حیدر آباد اور سکھر موٹروے کا ٹینڈر رواں سال ہوگا۔ قومی خزانے پر بوجھ بنے بغیر 1800 کلومیٹر سڑکیں بنائیں گے جبکہ جی ٹی روڈ کے علاقوں کو موٹرویز سے منسلک کریں گے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں سڑکوں پر کم خرچہ ہو رہا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سڑکیں پہلے سے زیادہ بن رہی ہیں۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں منصوبوں کو ترجیح دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے پی ایس ڈی پی میں 57 منصوبے رکھے گئے ہیں۔ حویلیاں، تھاکوٹ، ملتان اور سکھر روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کیا۔ اب پشاور سے ڈی آئی خان تک موٹروے بھی بنایا جائے گا۔
BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment