اسلام آباد (اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کوبری طریقے سے لوٹا گیا،مگراب قانون اپناراستہ اختیار کرے گا، خوشی ہے پوری کابینہ کرپشن کے خلاف جنگ میں میرے ساتھ ہے، میں وہی کام کر رہا ہوں جو عوام
کیلئے بہتر ہے،مافیازکیخلاف طویل جدوجہدکی ہے،موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، کوئی چاہے کتناہی طاقتورکیوں نہ ہو،جرم کی معافی نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم اورکابینہ ارکان نے شوگرکمیشن کے سربراہ واجد ضیاکوشاباشی دیتے ہوئے کہاآپ نے تحقیقات کے دوران بہترین کام کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں، مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مافیازکیخلاف طویل جدوجہدکی ہے،موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرپتاچلاملک مافیازکے رحم و کرم پرچھوڑدیاگیا، جس طرف دیکھو مافیاز سرگرم ہیں، کوئی چاہے کتناہی طاقتورکیوں نہ ہو،جرم کی معافی نہیں ملے گیانھوں نے کہا کہ ملک کوبری طریقے سے لوٹا گیا،مگراب قانون اپناراستہ اختیار کرے گا، خوشی ہے پوری کابینہ کرپشن کے خلاف جنگ میں میرے ساتھ ہے، میں وہی کام کر رہا ہوں جو عوام کیلئے بہتر ہے۔
BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Friday, May 22, 2020
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment