Monday, May 25, 2020

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، بازاروں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جا رہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، بازاروں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جا رہیں۔ پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے 
ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستانی شاید سمجھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس صرف عید تک تھا، اگر ہم نے احتیاطی تدابیراختیار نہ کیں تو بہت بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کورونا وائرس کب ختم ہو گا کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، اگر ہم نے احتیاطی تدابیراختیار نہ کیں تو بہت بڑاسانحہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 37 ہزار700 ایکٹو کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 56 ہزار 349 کورونا وائرس کے کنفرم کیسز ہیں، عوام وباءکو روکنے کا سبب بنیں پھیلانے کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو بیماری پھیلے گی اور لاک ڈاو¿ن بھی کرنا ہو گا، عید پرمشاہدہ ہوا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

No comments: