Sunday, May 24, 2020

برطانیہ ، کووڈ 19 کی ویکیسن کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے رضا کاروں کی بھرتی شروع

لندن۔ (اے پی پی)برطانیہ میں طبی محققین کی ایک ٹیم نے کووڈ 19 کی ویکیسن کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے رضا کاروں کی بھرتی شروع کر دی ہے جبکہ ایک دوسری ٹیم نے ایک ایسے علاج کی آزمائش شروع کی ہے جس سے کورونا کی وجہ سے
شدید بیمار مریضوں کی جان بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔کورونا وائرس کی ویکسین پر رواں سال جنوری سے جاری یہ تحقیقن آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے آکسفورڈ ویکسین گروپ نامی ایک تنظیم کے ساتھ مل کر کی گئی تھی۔ سائنس دان اپریل میں ابتدائی ٹرائلز کے بعد اب ویکسین کے مزید کلینیکل ٹرائلز کے لیے 10 ہزار سے زائد رضا کاروں کو بھرتی کر رہے ہیں۔محقیقن نے ابتدائی طور پر 160 افراد پر کلینیکل ٹرائل کیا تھا جس کے بعد اب ان ٹرائلز میں مختلف علاقوں اور عمر کے مزید افراد کو شامل کیا جائے گا تاکہ ویکسین کے م¶ثر ہونے کا پتا لگایا جا سکے۔یہ ویکسین انسانوں کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس، سارس وائرس اور ایک ایسے ‘تبدیل شدہ وائرس’ کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی تھی جو بن مانسوں کو متاثر کرتا ہے۔محقیقن کے مطابق جانوروں پر کیے گئے تجربات میں اس ویکسین کے مثبت اثرات سامنے آئے تھے۔یہ ویکسین اب ٹرائلز میں حصہ لینے والے افراد کو ‘مین اے سی ڈبلیو وائے’ نامی ایک لائسنس یافتہ ویکسین کے ساتھ دی جائے گی جو گردن توڑ بخار اور خون کو زہر آلود ہونے سے بچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔دنیا بھر میں اگرچہ 100 سے زائد ویکسین پر تجربات ہو رہے ہیں مگر یہ ویکسین ان چار ویکسینز میں سے ایک ہے جن پر دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ٹرائلز ہو رہے ہیں۔

No comments: