شیخوپورہ(این این آئی)دنیابھر میں جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کا عالمی دن ملک بھرمیں 4جون جمعرات کومنایاگیا۔اس دن کو منانے کا مقصد دنیاء کے مختلف خطوں اورعلاقوں میں جارحیت کے نتیجے میں جسمانی،ذہنی
اورجذباتی مسائل سے دوچار بچوں کے مسائل اورمشکلات کو اجاگر کرنا اور اس کے حل کیلئے اقدامات کی حوصلہ افزائی ہے۔اس دن کو منانے میں بچوں کے حقوق کیلئے قائم تنظیموں کے علاوہ نیلسن منڈیلا کی تنظیم کا اہم کرداراداکرتی ہے۔اس دن کی مناسبت سے شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں مختلف پروگراموں میں جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کے جسمانی،ذہنی اورجذباتی مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس اہم ایشو پر لوگوں میں شعور و اگہی پھیلانے کیلئے سیمینار اور مذاکروں کا اہتمام کیا جاتاہے۔19اگست 1982ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 4جون کو یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Thursday, June 4, 2020
سعودی عرب میں عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین افسران تعینات، خواتین افسران کو جوڈیشری کے متعدد کیسز کی تحقیقات پرمامور کیاجائے گا،پبلک پراسیکیوٹر کا بیان
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین نویسٹی گیشن افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر
کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ خواتین افسران کو جوڈیشرکے متعدد کیسز کی تحقیقات پرمامور کیاجائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ خواتین کی عدلیہ کے شعبے میں تعیناتی کا مقصد مملکت کے عظیم الشان اصلاحاتی پروگرام ویڑن 2030 کے اہداف کا حصہ اور خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے تجرمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے بتایا کی ویڑن 2030 کے اہداف کے تحت پراسیکیوشن کے شعبے میں پچاس سے زاید خواتین کوتعینات کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پراسیکیوشن شعبے کے زیرانتظام 156 مرد وخواتین ملازمین کی پیشہ وارانہ تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جلد ہی انہیں ان کی اہم ذمہ داریوں پرتعینات کیا جائے گا۔
کرونا وائرس کا جانی نقصان کم کرنے کی کوئی دوائی نہیں، عالمی ادارہ صحت
نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف کرونا جیسی پراسرار اور جان لیوا بیماری سے لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے
ہیں۔ اس بیماری کی روک تھام کے لیے پوری دنیا کی حکومتیں اور دوا ساز کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی دوائی کو کرونا کے علاج کے لیے مفید نہیں قرار دیا جاسکا ہے۔ ہائیڈروکسی کلورکین کو کرونا کے بیماروں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا مگر پچیس مئی کے بعد اس دوائی کا استعمال بھی معطل کردیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گبیریوس نے ایک بیان میں کہا کہ کلوروکین یا اس سے ملتے جلتے فارمولے سے تیار کردہ ادوایات سے کرونا کے علاج میں کسی قسم کی مدد نہیں مل سکتی بلکہ اس نوعیت کی ادویات مزید نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں کرونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوسرے ممکنہ حملے کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اگرکرونا نے ایک بار پھر یلغار کی تو پہلے کی نسبت زیادہ تباہ کن ہوگی۔
چین، بھارت، بنگلہ دیش میں کورونا کو آزادی اظہار رائے پر پابندی کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف،ویتنام،انڈونیشیا،کمبوڈیامیں اظہاررائے پر سزائیں دی گئیں،اقوام متحدہ اہلکار کا پابندیوں پر تحفظات کا اظہار
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ چین، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک نے کورونا وائرس کے بحران کو عذر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے آزادی اظہار رائے پر پابندیاں لگائیں اور سینسرشپ کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچیل بیچلیٹ نے مختلف ملکوں میں انتہا سے زیادہ سینسرشپ اور کورونا وائرس پر حکومتی ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنانے،
حتیٰ کہ اپنا نقطہ نظر بیان کرنے والوں کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا۔بیان مین کہا گیا کہ حکومت کارکردگی پر عدم اطمینان یا مبینہ طور پر ذرائع یا سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں بنگلہ دیش، بھارت، کمبوڈیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، میانمار، نیپال، فلپائن، سری لنکا ور تھائی لینڈ میں لوگوں کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اقوا متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنے یا اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے ذریعے لوگوں کو بھڑکانے کے خطرے کے پیش نظر پابندیوں کی ضرورت کو سمجھتے ہیں لیکن اس کا نتیجہ بامقصد سینسرشپ کے طور پر نہیں نکلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت کے مفاد میں ہے لیکن یہ سب کچھ آزادی اظہار رائے کو یقینی بناتے ہوئے کیا جانا چاہیے اور کورونا وائرس کے بحران کو آزادی اظہار پر پابندی یا سینسرشپ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔مچیل بیچلیٹ نے ہر ملک میں سامنے آنے والے مسائل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ چین میں ایک درجن سے زائد طبی ماہرین، اساتذہ اور ایسے طلبا کو قید کر لیا گیا جنہون نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا یا حکومت کو اس سلسلے میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان مین دو طلبا بھی شامل ہیں جنہیں صرف اسے لیے حراست میں لیا گیا کہ کیونکہ انہوں نے کورونا وائرس پر حکومتی ردعمل پر چین کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مین متعدد صحافیوں اور کم از کم ایک ڈاکٹر کو حکومت پر تنقید کے جرم میں سزا دی گئی۔اقوام متحدہ کی کمیشن نے کہا کہ انڈونیشیا میں کم از کم 51 افراد سے تفتیش کی گئی کیونکہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کورونا کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائیں۔انہوں نے بتایا کہ کمبوڈیا میں کورونا وائرس کے خلاف جذبات کے اظہار اور سوشل میڈیا پر رائے کا اظہار کرنے پر 14سالہ لڑکی سمیت 30 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ویتنام میں کورونا کے حوالے سے فیس بک پر پوسٹ لگانے پر 600 افراد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس غیریقینی صورتحال میں طبی ماہرین، ڈاکٹرز، صحافیوں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور عام عوام کو مفاد عامہ کے موضوعات پر اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ہونی چاہیے اور اس بحران کے بعد ملک کو بہتر بنانے کے لیے مباحثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
امریکا کاتاحکم ثانی چینی مسافر طیاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان، پروازوں سے متعلق موجودہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد چین کو سزا دی گئی،امریکی محکمہ ٹرانپسورٹیشن
بیجنگ(این این آئی)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ چین کے مسافر بردار طیاروں کو 16 جون سے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اقدام چین پر دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں سامنے آیا۔ٹرمپ انتظامیہ چین سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ امریکی مسافر طیاروں کو بیجنگ میں اترنے کی اجازت دے۔امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے اعلان کیا کہ چین کی جانب سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان
پروازوں سے متعلق موجودہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد چین کو سزا دی گئی ہے۔امریکا کی جانب سے مذکورہ اعلان کا اطلاق ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کارپوریشن، چائنا سدرن ایئرلائنز اور ہینان ایئرلائنز ہولڈنگ پر ہوگا۔دوسری جانب امریکی ڈیلٹا ایئرلائنز اور یونائیٹڈ ایئر لائنز نے رواں ماہ چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی تھی، کیونکہ چینی طیاروں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی امریکا کے لیے اپنی پروازیں جاری رکھی تھیں۔ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکی حکومت کے اعلان کے بعد کہا کہ ہم اپنے حقوق کے نفاذ اور انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی حکومت کے اقدامات کی حمایت اور تعریف کرتے ہیں۔اس ضمن میں یونائیٹڈ ایئر لائنز نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک باضابطہ نوٹس میں بتایا کہ چین اپنے قواعد پر نظرثانی کرنے سے قاصر ہے کہ وہ کب امریکی طیاروں کو طے شدہ پروازوں کی بحالی کی اجازت دے گا؟واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے بھی فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ چین اور امریکا کے مابین کورونا وائرس اور ہانک گانگ میں متنازع قانون کے معاملے پر شدید کشیدگی جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا انسداد ملیریا دوا کے ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، کلوروکوئن عارضی معطل کیاتھا، جس کی بنیاد چند رپورٹس تھیں جن میں کہا گیا اس سے اموات بڑھتی ہیں،سوامی ناتھن
نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیاہے کہ اس کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کا استعمال اس لیے روکا گیا کیوں کہ تحقیق میں اس کے تحفظ پر سوالات اٹھائے گئے تھے حتیٰ کہ ایک تحقیق میں یہ تک کہا گیا تھا کہ اس سے اموات کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس
ادھانوم گیبریئسس نے کلورو کوئن سے کورونا وائرس کے ممکنہ علاج کی آزمائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عالمی ادارہ صحت نے اس پر عارضی پابندی لگادی ہے جب تک اس سے متعلق سیفٹی ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔مگر اب عالمی ادارے نے ایک بار پھر اس دوا کے ٹرائل کو شروع کردیا۔اس کی وجہ اس تحقیق پر سوالات سامنے آنا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس دوا کا استعمال کورونا وائرس کے مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں کی ٹیم کی سربراہ سومیا سوامی ناتھن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ہم نے گزشتہ ہفتے عارضی طور پر ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کے ٹرائل کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی بنیاد چند رپورٹس تھیں جن میں کہا تھا کہ اس سے اموات کی شرح بڑھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم پراعتماد ہیں اور اموات کی شرح میں کسی قسم کا فرق نظر نہیں آیا، اس لیے ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ کمیٹی اس کے ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ابھی ایسے شواہد نہیں ملے کہ کوئی دوا کووڈ 19 کے مریضوں میں اموات کی شرح کم کردیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ٹرائل کو جاری رکھنا بہت اہم ہے حتمی جواب کے حصول کا واحد راستہ اچھے طریقے سے کیے جانے والے ٹرائلز ہیں، اسی سے ہم جان سکتے ہیں کہ یہ ادویات یا حکمت عملیاں کس حد اموات اور بیماری کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر برطانیہ کوجوابی ردعمل سے خبردار کردیا، برطانیہ کو مشورہ دیتے ہیں وہ دہانے سے پیچھے ہٹے، اپنی سرد جنگ اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کرے،وزارت خارجہ
بیجنگ (این این آئی)چین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں مداخلت کی صورت میں اسے مناسب ردعمل کا سامنے کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے ہانگ ہانگ کے شہریوں کو شہریت دینے کا عندیہ دیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لی
جیان نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کے بیان پر بیجنگ نے لندن سے معاملہ اٹھایا جو ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ دہانے سے پیچھے ہٹیں، وہ اپنی سرد جنگ اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کرے اور اس حقیقت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے کہ ہانگ کانگ واپس آگیا ہے۔ڑاؤ لی جیان نے کہا کہ لندن کو فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے ورنہ ردعمل جوابی ہوگا۔
ایمریٹس کا کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
کراچی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیر لائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ایمریٹس ائیرلائن نے 8 جون 2020 سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 14 شیڈول پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، اسلام آباد سے ہر جمعرات دو پروازیں جب کہ لاہور سے پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو پروازیں روانہ ہوں گی۔ایمریٹس ائیر لائن اپنے جدید بوئنگ 300-777 ای آر جہازوں کے ساتھ
سفر کی سہولت پیش کرے گی،ان پروازوں میں صرف ان ہی مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کیے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں گے۔ایمریٹس ائیر لائن پاکستان سے پرواز میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ کارگو بھی دبئی لے کر جائے گی جبکہ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازوں پر ائیرلائن کی جانب سے صرف کارگو کو لایا جائے گا۔ اس حوالے سے ایمریٹس کے نائب صدر پاکستان محمد سرحان نے کہا کہ "ہم پاکستان سے دبئی کے لیے مسافروں کی شیڈول پروازوں کے آغاز پر خوش ہیں جس سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موجود متحدہ عرب امارات کے پاکستانی صارفین اپنے دفاتر، کاروبار اور فیملیز کے پاس واپس جا سکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ہم پشاور اور سیالکوٹ سے بھی آپریشنز کے آغاز کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کر رہے ہیں۔ محمد سرحان نے نے کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام کے تعاون کے ساتھ ائیرپورٹ پر حفظان صحت اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا ہے، اپنے صارفین، ملازمین اور کمیونٹی کی حفاظت و دیکھ بھال بدستور ہماری اولین ترجیح ہے۔دبئی کے لیے شیڈول پروازوں کی شروعات کے ساتھ ایمریٹس بھرپور انداز سے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ وطن واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے۔ رواں ہفتے ائیرلائن نے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانی شہریوں کو لانے کے لیے دبئی سے کراچی اور اسلام آباد کے لیے دو خصوصی پروازیں چلائیں۔ ائیرلائن کے کارگو ڈیویڑن ایمریٹس اسکائی کارگو نے ان خصوصی پروازوں میں ضروری سامان پہنچایا جن میں بنیادی ادویات، جلد خراب ہونے والی اشیاء، کپڑا اور کورئیر شپنٹس شامل ہیں۔صحت اور حفاظت کی وجہ سے ان پروازوں پر فراہم کی جانے والی سروسز میں حکومت کے احکامات کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایمریٹس کے تمام جہازوں کی ہر سفر کے بعد دبئی میں خصوصی طور صفائی کی جاتی ہے اور جراثیم کش اجزاء کا بھی باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا ہے۔
پاکستان نے کورونا کیسز میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی،کورونا وائرس کے مزید 82 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 1770 تک پہنچ گئی،30ہزار سے زائد صحت یاب، سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد تینتیس ہزار کے قریب پہنچ گئی،پنجاب میں 31 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 5224، خیبرپختونخواہ میں 11373 کیسز
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کورونا وائرس کیسز میں چائنا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 4688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا وائرس کے مزید 82 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 1770 تک پہنچ گئی،صحت یاب ہونے والوں
کی تعداد 30128 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد چائنہ سے بھی زیادہ ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کیسز 85 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 ہزار 167 کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تئیس اعشارہ چوبیس فیصد شرح کے ساتھ ابتک کے سب سے زیادہ 4688 کیسز پازیٹو آگئے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد تینتیس ہزار کے قریب پہنچ گئی،پنجاب میں 31 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 5224، خیبرپختونخواہ میں 11373، اسلام آباد میں 3544،گلگت میں 824 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 285 ہوگئی۔این سی او سی کے پنجاب میں اموات کی تعداد 607، سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 500 بلوچستان میں 51، اسلام آباد میں 38، گلگت میں 12 اور آزاد کشمیر میں 7 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، وائرس کے شکار 901 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں ابتک چھ لاکھ 15 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اربوں روپے کی چینی چوری پر پاکستانی عوام کو جواب دیا جائے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(سی این پی)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی مارکیٹس اور کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، اس وقت ساری حکومت شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے، اربوں روپے کی چینی چوری پر پاکستانی عوام کو جواب دیا جائے۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کے معاملے پر اپوزیشن ہر تعاون
کیلئے تیار تھی، شہباز شریف نے واپس آکر وزیراعظم کو تعاون کا مسودہ پیش کیا، طبی عملے کو ابھی تک حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے الزام لگایا پاناما پر بات نہ کرنے کیلئے 10 ارب کی پیشکش کی، مئی 2017 میں شہباز شریف نے عمران خان پر ہرجانے کا دعوی کیا، عدالت نے جواب مانگا کہ ثبوت دیں، 10 ارب کی پیشکش کیسے ہوئی، ان کے وکلا نے عدالت سے 3 سال میں 33 بار مہلت مانگی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر شہباز شریف پر الزام لگایا تھا، آج تک ہرجانہ کیس میں عمران خان یا ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، آج کہا گیا کورونا کی وجہ سے بابر اعوان پیش نہیں ہوسکتے، کل کورونا وائرس کے باوجود شہباز شریف اور عوام کو خطرے میں ڈالا گیا، بابر اعوان نے آج اس کیس میں پیش ہونا تھا، شہباز شریف کی ہر روز پیشی ہوتی ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پلازمہ تھراپی سے علاج، مریضوں کیلئے بری خبر
لاہور(سی این پی)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازمہ تھراپی سے علاج کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا اس کے نتیجے میں مریض کا دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ سینتھیٹک اینٹی باڈیزکی تیاری شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازمہ تھراپی سے علاج کو نقصان دہ قرار دے دیا، اور سینتھیٹک اینٹی باڈیزکی تیاری شروع کردی، وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا پلازمہ تھراپی میں مریضوں کیلئے پیچیدگیاں پیداہوسکتی ہیں، اس کے نتیجے میں مریض کا دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے پلازمہ میں سے اینٹی باڈیزعلیحدہ کرلی ہیں، ہیومن ہائیبرڈروما ٹیکنیک کے ذریعے مصنوعی اینٹی باڈیز بنائی جا رہی ہیں، جس کے بعد کورونا کے علاج میں پلازما کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔یو ایچ ایس اوریونیورسٹی آف لاہورکے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے پرپروفیسر جاوید اکرم،سی ای او یونیورسٹی آف لاہور اویس رف نے دستخط کیے، دونوں کے اشتراک سے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کی جارہی ہے۔پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پرسینتھیٹک اینٹی باڈیز کے منصوبے پرکام شروع کردیا ہے، یو ایچ ایس یہ کارنامہ انجام دینے والی ایشیا کی پہلی یونیورسٹی ہے۔
وزیراعظم کا چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے زبردست اعلان
اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی، طلبا کی واپسی کے لیے دوسری پرواز کل آپریٹ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہرووہان
میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے اچھی خبر آگئی، وزیراعظم عمران خان نے دوسری پرواز کیلیے بھی طلبا کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔معاون خصوصی زلفی بخاری ووہان سے طلبا کی واپسی کے لیے دوسری پرواز کل آپریٹ ہو گی، وزیراعظم کی ہدایت پرٹکٹس میں رعایت کر دی گئی ہے، ہم طلباکی طویل تکالیف اورمسلسل تعاون نہیں بھولے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان سے واپسی کی دوسری فلائٹ کے ٹکٹ کی قیمت بھی 50ہزارہو گی۔دوسری جانب چین میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز شیڈول کی ہے، پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا خصوصی رعایتی کرائے پر سفرکر سکیں گے، پرواز ووہان سے اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق شام7بجے پہنچے گی۔یاد رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں 18 مئی کو چینی ووہان میں پھنسے 250 سے زائد طلبہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچے تھے اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔وزارت صحت، عدالت اور عوام کے ساتھ کھیل رہی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(سی این پی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ وزارت صحت، عدالت اور عام عوام کے ساتھ کھیل رہی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹرز کے زیر التوا کیسز سے متعلق آرڈر جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزارت صحت میں سیکشن افسر سب سے
اوپر ہے، وہی تمام معاملات چلاتا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے آرڈر جاری نہ کرنے پر وزارت صحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو 12 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیے کہ اس وقت ڈاکٹرز نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائی ہوئی ہیں، آپ کورونا کی صورتحال میں ڈاکٹرز کو کیوں ڈسٹرب کر رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت عدالت اور عام عوام کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے، کورونا وائرس کی صورتحال اور غیر معمولی حالات میں بھی وزارت صحت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹرز کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن سپاہی ہیں، ساری دنیا اپنے ڈاکٹرز کو سیلوٹ کر رہی ہے، یہاں وزارت صحت ڈاکٹرز کو عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور کر رہی ہے۔نمائندہ پمز اسپتال نے کہا کہ مجھے بھی کچھ کہنے کا موقع دیا جائے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ آپ کا نہیں، وزارت صحت کا قصور ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ڈاکٹرز کے کیسز میں فیصلہ دینے سے گریز کیا تاکہ وہ ڈسٹرب نہ ہوں۔
بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ
اسلام آباد(سی این پی)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکش بیورو نے وزیراعظم عمران خان سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا اپنے بیان میں کہنا
ہے کہ وزیراعظم سے بچوں پرجنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی درخواست کی ہے۔سارہ احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی کے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے اور وہ سزا سے بچ جاتے ہیں، متاثرہ خاندان بھی ملزمان سے دبا ؤیا پیسوں کی بدولت صلح کر لیتے ہیں۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے۔
کورونا مریضوں کیلئے محکمہ صحت پنجاب اور کمپنی میں ٹیکے کی قیمت پر اتفاق
لاہور(سی این پی)ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب اور انجکشن بنانے والی متعلقہ کمپنی کے مابین ایک ٹیکہ کی قیمت پر اتفاق ہوگیا، ٹو سیلوماب کے ٹرائلز کے بعد اب باقاعدہ استعمال سے کورونا وائرس کے مریضوں میں مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈاکٹر خالد مسعود، وائس چانسلر
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ادویات، پلازمہ تھراپی، آئی سی یوز، ایچ ڈی یوز، آپریشن رومز، وینٹی لیٹرز کی تعداد و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر پروفیشنلز اور سرکاری ملازمین کیلئے بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کو عوام کی سہولت کی خاطر اپنی سروسز مزید کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کروناوائرس، پوری قوم ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کروناوائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم
کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران کرونا کی صورت حال اور روک تھام کی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، ملکی ڈاکٹروں اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کے کردار پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔ آئی ڈی ایف نے حکومت کی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی میں مشکلات ہوئیں، شعبہ صحت میں اصلاحات کا مقصدصحت کی سہولتوں کی بہتری ہے، معیاری سہولتیں فراہم اور موجود خامیوں کی اصلاح کرنی ہے۔ملاقات کے دوران آئی ڈی ایف کی جانب سے وزیرستان میں اسپتال کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ جس کے ردعمل میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت سے متعلق قائم ٹاسک فورس تجویز پر غور کرے گی۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومتِ پاکستان کا عوام کی حفاظت کیلئے بڑا فیصلہ
اسلام آباد (سی این پی)حکومت نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرعوام کی حفاظت کے لئے ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کہا ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی مہم تیز کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، جس کیلئے انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا۔حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، یہ ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی اور ایس او پیز پر خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کئے جائیں گے۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا تھا کہ پہلے عوام کوکورونا سے بچاؤکے ضابطہ اخلاق پرعمل کی تلقین کی جائیگی۔اجلاس میں کہا گیا تھا سیاسی قیادت کے ذریعے عوام کو ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تلقین کی جائیگی، چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،جی بی کی سیاسی قیادت ایس او پیزپرعمل کی تلقین کرے گی۔اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیا تولاک ڈاؤن سخت کیاجائے گا۔واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو روز لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اجلاس کے فیصلوں اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں ہمارے حالات مختلف ہیں،پاکستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو 2 وقت کا صحیح کھانا نہیں کھاسکتے،پیسے والے شور مچا رہے تھے لاک ڈاؤن کرو، دوسری طرف غریب تھے جو روزانہ کما کر کھاتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے،لاک ڈاؤن سے صرف کرونا کیسز میں اضافے کو روکنا تھا،لاک ڈاؤن سے کرونا کا پھیلا ؤسست ہوجاتا ہے، کوشش یہی تھی کرونا کیسز کو کم تعداد پر روکاجائے،لاک ڈاؤن کا مقصدتھا اسپتالوں پر دبا ؤنہ آئے۔
فیس نہ دینے پر بچوں کو اسکول سے نہیں نکالا جا سکتا، عدالت
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کی درخواست پر فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو بے دخل نہ کرنے کا عدالتی حکم برقرار رکھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو رکنی بینچ کے روبرو اسکول کی فیس میں 20 فیصد کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسکول مالکان والدین اور حکومت مشاورت سے فیصلہ کریں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اختیار کیا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ آرڈیننس معطل ہوا یا نہیں، اسکول مالکان کے وکیل نے موقف اختیار کیا حکومت فیسوں کی کمی چاہتی
ہے تو سبسڈی دے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کے قانون کی پیروی کرنا ہو گی، فیس نہ دینے پر طلبہ کو اسکول سے نہیں نکالا جاسکتا، والدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیشتر والدین لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری فیس ادا نہیں کرسکتے،عدالت نے فیس ادا نہ کرنے والے طلبہ کو بے دخل نہ کرنے کا عدالتی حکم برقرار رکھا، درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک فیس ادائیگی کا طریقہ کار واضح ہونا چاہیے، عدالت نے سماعت 10جون تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر تعلیم کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، ایس او پیز تیار کرلی ہیں اسکول 3 مرحلوں میں 15 جون سے کھول دیے جائیں گے۔
پریس کلب میں پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس میں کمیٹی کے سربراہ پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی ستمبر تک اسکولز بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے،ہم وزیر اعظم، چیف جسٹس ، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح اسکول بھی کھولنے کی اجازت دی جائے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچے پہلے ہی اسکولوں سے باہر تھے اور حکومت کے اس فیصلے نے 5 کروڑ مزید بچوں کو اسکولوں سے باہر کردیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے تو تمام اسکولوں اور مدارس کو مکمل ایس او پیزکے ساتھ کھولنے کی فی الفور اجازت دی جائے لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمام تعلیمی ادارے اور مدارس موثر طریقے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے دیگر اداروں اور دفاتر کے لیے مثال قائم کریں گے کیونکہ تمام طلبہ اور اساتذہ کرام ،نظم و ضبط اور اصولوں اور قاعدوں پر ہمیشہ عمل کرتے ہیں اور بچوں سے بھی کرواتے ہیں،پہلے مرحلے میں چھٹی سے دسویں تک سیکنڈری سیکشن کے طلبہ و طالبات 15 جون سے اسکول آئیں گے، دوسرے مرحلے میں تیسری سے پانچویں کے بچے 10 جولائی سے اسکول آئیں گے، تیسرے مرحلے میں تمام طلبہ و طالبات پہلی تا پانچویں کلاس تک 10 جولائی سے اسکول آئیں گے۔
پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند رکھنے سے نہ صرف لاکھوں اور کروڑوں طلبہ ہی متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ خصوصا خواتین اساتذہ کیونکہ ان کی تعداد کافی زیادہ ہے، اسکولوں کے اکاؤنٹ سیکشن، کلرک ، پیون، ماسیوں، چوکیدار، اسکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینٹین والے، پرنٹر اور پبلشرز بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہوجائیں گے، امدادی پیکیج برائے اسکول کا اعلان جلد از جلد کیا جائے، تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی عمارت پر ہر قسم کے ٹیکسوں کو کم از کم 5سال کے لیے پورے پاکستان میں چھوٹ دی جائے، جس طرح والدین کو حکومت پنجاب نے پابند کیا ہے 10 تاریخ تک فیس جمع کروائیں اسی طرح سندھ میں بھی والدین کو پابند کیا جائے۔
قراقرم یونیورسٹی کوسی ایم ٹاسک فورس کی جانب سے ماسک حوالہ کردیاگیا،ماسک کوتینوں سب کیمپسز سمیت یونیورسٹی کے مختلف انتظامی دفاترمیں تقسیم
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ٹاسک فورس کی جانب سے ماسک حوالہ کردیاگیا۔اس حوالے سے یونیورسٹی میں تقریب منعقد کیاگیا۔جس میں یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف،فیکلٹی ممبران سمیت تینوں سب کیمپسز کے زمہ داران سمیت سی ایم ٹاسک فورس کے ممبر و صدر یوتھ پارلیمنٹ شعیب سلطان خان موجود تھے۔ سی
ایم ٹاسک فورس کے ممبر و صدر یوتھ پارلیمنٹ شعیب سلطا ن خان نے سی ایم ٹاسک فورس کی نمائندیگی کرتے ہوئے ماسک کو ڈائریکٹر فنانس واجد حسین کے حوالہ کیا۔ڈائریکٹر فنانس نے سی ایم ٹاسک فورس کی جانب سے قراقرم یونیورسٹی کو ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔جس کے بعد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر اور ڈائریکٹر فنانس
واجد حسین نے وزیر اعلیٰ ٹاسک فور س کی جانب سے مہیا کردہ ماسک کودیامر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز،ہنزہ کیمپس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس واجد علی سمیت یونیورسٹی کے مختلف انتطامی دفاتر کے زمہ داران میں تقسیم کئے۔ یاد رہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ٹاسک فورس کی جانب سے قراقرم یونیورسٹی کو ماسک دیامر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز کی طرف سے خصوصی لیٹر ارسال کرنے پر مہیا کیاگیا۔
کراچی : پبلک ٹرانسپورٹ بحال، ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دی گئیں
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہر قائد سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے تاہم ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں ہی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز حکومت سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی کے ساتھ چلانے کی اجازت دی تھی جس کے تحت
کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا ایسا نہ ہوا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کردیں گے لیکن کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل ہی نہیں کیا جارہا۔ ڈرائیور ، کنڈیکٹر اور مسافر ناصرف بغیر ماسک سفر کررہے ہیں بلکہ بسوں میں معمول کے مطابق گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے اسمبلی رکنیت کا حلف لے لیا، رکن پیپلز پارٹی شہناز انصاری کے انتقال سے خالی نشست پر شرمیلا فاروقی منتخب ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تعداد کم ہے، اسمبلی اجلاس کے دوران شرمیلا فاروقی نے ماسک کے علاوہ چہرے پر حفاظتی شیلڈ بھی لگا رکھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس میں طیارہ حادثہ اور کورونا سے جاں بحق اور زیرعلاج مریضوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس سے قبل تمام ارکان اور اسٹاف کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے تھے، ہر رکن کو سینیٹائزر گیٹ سے ہال میں داخل ہونے اور ماسک پہن کر آنے کا پابند کیا گیا۔
Wednesday, June 3, 2020
قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان کردیا
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے رجسٹرریشن شیڈول کاا علان کردیا۔ شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار04جون سے17اگست2020تک نارمل فیس 600روپے کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
جبکہ18سے31اگست2020تک ڈبل رجسٹریشن فیس 1200روپے کے ساتھ رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانات میں حصہ لینے والے سکولوں کو بروقت رجسٹریشن کرانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔لہذا مقررہ وقت تک اسکولز اپنے طلباء کی رجسٹریشن کروائے۔ متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعدکوئی بھی رجسٹریشن فارم قبول نہیں کیاجائے گا۔ رجسٹریشن فیس بنک چالان، بنک ڈرافٹ یا پھر قراقرم کواپرئیٹوبنک گلگت،سکردو،دیامر،غذر،ہنزہ،نگراستور،شگر گانچھے اور کھرمنگ کے برانچ میں براہ راست ڈپازٹ جمع کرواسکتے ہیں۔
ملک میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کنفیوژن پھیلایا جسکی وجہ سے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، وفاق میں ایک فاشسٹ حکومت ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے انتقام پر یقین رکھتی ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن
گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کنفیوژن پھیلایا جسکی وجہ سے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں قوم کو یکجاء کرنے کی ضرورت ہے لیکن نا اہل وفاقی حکومت کی آج بھی ترجیح اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنا اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی چھپ کر تصویریریں بنانا ہے، کورونا کے حوالے سے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں اموات کا اضافہ ہوا ہے، چار صوبائی ممبران اسمبلی اس وباکی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے جن کے بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہیں، ملک میں غیر سنجیدہ لوگ حکومت میں آئے ہیں اور ہر روز سرکش لگاتے ہیں تاکہ اصلی مسائل اورانکی نا اہلی سے توجہ ہٹے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ کمشنر گلگت، ایڈیشنل سیکریٹری صحت سمیت تمام آفیسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلسٹاف جو کورونا سے بچاؤ کیلئے صف اول میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے کورونا سے متاثر ہوئے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وفاق میں ایک فاشسٹ حکومت ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے انتقام پر یقین رکھتی ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں جسکی وجہ سے انتقامی سیاست کا شکار ہونیو الوں کو انصاف مل رہا ہے ملک کے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں سے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی جس پر گلگت بلتستان اور پورے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے فیصلوں کی وجہ سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا،،،وزرائے اعلی اور چیف سیکریٹریز روانہ کی بنیاد پر عام استعمال کی اشیاء ِ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائیں،پٹرول مصنوعات میں کمی ہونے کے نتیجے میں عام اشیاء سستی کرنے کی ہدایت۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی،مشیر خزانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کمیٹی میں شامل ہوں گے
سلام آباد (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لیتے لے لیا۔ بدھ کو وزیر اعظم نے پٹرول مصنوعات میں کمی ہونے کے نتیجے میں عام اشیاء
سستی کرنے کی ہدایت دیدی۔وزرائے اعلی اور چیف سیکریٹریز روانہ کی بنیاد پر عام استعمال کی اشیاء ِ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔وزیراعظم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ گندم کی کٹائی کے فوری بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز ذاتی دلچسپی لے کراس معاملے کو بھی دیکھیں، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی،مشیر خزانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کمیٹی میں شامل ہوں گے۔وزیراعظم نے صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہفتہ وار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فاعدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے۔
پی آئی اے نے چین سے طلباء کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کرلیا،پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے نے چین سے طلباء کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کرلیا۔ بدھ کومیڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی،پرواز میں چین
میں پھنسے ہوئے 300 طلباء وطن واپس آئیں گے،حکومتی ہدایت پر پی آئی اے نے طلباء کے لئے سابقہ پرواز پر جوخصوصی رعایتی کرایہ متعارف کروایا تھا، اس پرواز میں بھی طلباء اْسی قیمت پر سفر کر سکیں گے۔ پرواز ووہان کے مقامی وقت دوپہر 3 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پہنچے گی،یہ طلباء گزشتہ 5 مہینوں سے ووہان میں کرونا کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔
عوام نے ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا تو لا ک ڈاؤن سخت کر دینگے، وزیر اطلاعات شبلی فراز کا انتباہ۔۔۔شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورکیاجارہاہے، شہبازشریف کوملک سے باہرنہیں جانے دیاجائیگا،ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائیاں ہورہی ہیں، نوازشریف کی تصویرپھیلانے کا مقصد تھاعالم پناہ ٹھیک ہیں اورکبھی بھی آسکتے ہیں،کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے خبر دار کیا ہے کہ عوام نے ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا تو لا ک ڈاؤن سخت کر دینگے،شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورکیاجارہاہے، شہبازشریف کوملک سے باہرنہیں جانے دیاجائیگا،ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائیاں ہورہی ہیں،
نوازشریف کی تصویرپھیلانے کا مقصد تھاعالم پناہ ٹھیک ہیں اورکبھی بھی آسکتے ہیں،کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا، ترقی پذیر مماملک بھی اس وبا سے نبرد آزما نہیں ہوسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 75 فیصد لوگ چھوٹے اور بڑے کاروبار پر انحصار کرتے ہیں اور باقی ماندہ یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں ایسے میں ملک کی معیشت کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ بدحال معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہوئی تو کورونا وائرس سے معاشی اصلاحات کو شدید جھٹکا لگا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کاروبار کو مرحلہ وار کھولا اور لاک ڈاؤن نرم کیا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ایس اوپیز پرعمل درآمدنہیں کیا،ایس اوپیزپرعمل نہیں کریں گے توکورونا وائرس سے متاتر ہوں گے۔شبلی فراز نے کہاکہ اگراحتیاط نہ کی گئی تو کورونا سے بہت نقصان ہوگا، ارکان اسمبلی بھی کوروناوائرس سے متاثرہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے ایس اوپیزپرعمل کریں، ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتوحکومت مجبورہوکرلاک ڈاؤن دوبارہ سخت کریگی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) منقسم ہوچکی ہے، لندن سے (نواز شریف) کی تصویر وائرل کرنے کا مقصد یہاں کے لوگوں کو بتانا ہے کہ ابھی نواز شریف ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غیر اعلانیہ طور پر خود کو پارٹی کا سربراہ قرار دے چکے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ فرار ہوجاتے ہیں، اگلے روز عدالت میں نمودار ہو کر حکم امنتاہی حاصل کرلیتے ہیں اور پھر احاطہ عدالت سے اس طرح باہر نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چاہتے ہیں کہ معیشت برباد ہوجائے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خیر خواہ نہیں ہیں، ان کے بچے دوسرے ممالک میں ہوتے ہیں، ان کا اسٹیک یہاں نہیں ہے، مال بنانے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف احتساب کا عمل رک جائے جبکہ وزیراعظم عمران خان آئے ہی احتساب کے نصب العین کے ساتھ اور اسی وجہ سے چینی بحران پر مشتمل کمیشن رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی تاکہ بلا امیتاز ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دوسرا بڑا مسئلہ ٹڈی دل کا ہے، جس کے سدباب کے لیے لوکسٹ کنٹرول سینٹر قائم کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 27 برس بعد ٹڈی دل کا اتنا بڑا حملہ ہوا اور اس دوران ملک میں اس کے خلاف وسائل کی کمی رہی۔شبلی فراز نے کہا کہ جنوری کے مہینے سے احتیاطی تدابیر کرلی تھی لیکن موسمیاتی تبدیلی اور ایران میں اقتصادی پابندی سمیت دیگر امور کی وجہ سے ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے انتظامات میں تاخیر ہوئی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں ٹڈی دل کا حملہ 27سال بعدہواہے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے۔قطر ایئرویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیں
اسلام آباد (سی این پی) قطر ایئر ویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طورپرمنسوخ کردیں، قطر ایئر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی
طورپرمنسوخ کردیں، ایئرلائن ذرائع کاکہنا ہے کہ قطر ایئر ویزنے آپریشن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا، قطر ایئر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کررہی تھی۔قطرایئر ویز کا پاکستان میں ہرہفتے 46 پروازیں آپریٹ کرنے کا شیڈول تھا جبکہ سول ایوی ایشن نے قطر ایئرویز کو پاکستان میں لینڈنگ کیلئے خصوصی اجازت دی تھی۔دوسری جانب پاکستان کیلئے آپریٹ کرنیوالی غیر ملکی ائیرلائنوں کے کنٹری منیجرزکا اجلاس ہوا تھا، اجلاس سی اے اے ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل ڈائریکٹرل کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں غیرملکی ائیرلائنز کی آپریشن سے بحالی سے متعلق تجاویز طلب کی گئی اور غیرملکی ائیرلائنز کو شیڈول کم ازکم 30فیصد تیار کرنے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔غیرملکی ائیر لائنزکو 2 دن میں پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا چھوٹے جہازوں کو لینڈنگ کیلئے 40منٹ کا وقفہ رکھنا ہوگا اور فلائٹ آپریشن کی اجازت کیلئے سفارشات سیکریٹری ایوی ایشن کو بھیجی جائے گی۔
آئندہ مالی سال کے ٹیکس اہداف پر ایف بی آر اور وزارت خزانہ میں اختلافات
اسلام آباد(سی این پی)آئندہ مالی سال کے ٹیکس اہداف پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اور وزارت خزانہ میں اختلافات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو آئندہ مالی سال کے لیے 4700ارب روپے کا ٹیکس ہدف تحریری طور پر دے دیا گیا ہے تاہم ایف بی آر نے 4700 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے حصول کو مشکل قرار دے دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس ہدف 4400 ارب روپے رکھنا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے 5100 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ مقرر کرنا چاہتا ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں لاک ڈاؤن برقرار رہ سکتاہے اور ٹیکس وصولیوں کا انحصار لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے پر ہے۔ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں دوسری سہ ماہی کے دوران بحالی کا امکان ہے تاہم اگلے مالی سال کے دوران معاشی سست روی برقرار رہے گی اور سست روی برقرار رہنے سے ٹیکس وصولیوں میں واضح کمی آتی ہے۔
نان فائلرز کے خلاف اقدامات، نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے
اسلام آباد(سی این پی) ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف اقدامات سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز، بے نامی دار، ٹیکس چوروں اور بڑی ٹرانزکشنز کی چھان بین کا فیصلہ
کیا ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ٹیکس انفارمیشن پروسیسنگ یونٹ قائم کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی چھان بین کے لیے ایف بی آر میں آئی ٹی ماہرین تعینات کیے جائیں گے، خود کار نظام کے تحت بیرون ملک سفر اور نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیلڈ فارمیشن سے حاصل ڈیٹا کی آئی ٹی کی مدد سے جانچ پڑتال کی جائے گی، اور خود کار نظام کے ذریعے ہی نوٹسز جاری اور جرمانے کیے جائیں گے۔ٹیکس کے سلسلے میں 51 سو ارب کا مجوزہ ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اتوار کو ایف بی آر نے مئی 2020 میں وصول ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات جاری کی تھیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں رواں سال مئی تک 7.7 فی صد اضافہ ہوا، مئی 2020 میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں کل 227 ارب روپے حاصل ہوئے۔ ایف بی آر کے مطابق رواں سال مئی 2020 تک کل حاصل کردہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز 3518 ارب روپے ہیں، گزشتہ سال ٹیکسز اور ڈیوٹیز 3266 ارب روپے تھیں۔
پاکستان میں کرونا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی بے پناہ اضافہ
اسلام آباد(سی این پی) پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کیساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,131 نئے کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں دنیا کا 18 واں ملک بن چکا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری
اپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 80,463 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,688 ہو گئی ہے۔پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہیں کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 7 سے بڑھ کر 8 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 365 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,700 ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 49 ہزار 852 ہے، جب کہ اب تک 28,923 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید سڑستھ اموات رپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 570 ہے، اس کے بعد سندھ میں 526 اموات، خیبر پختون خوا میں 490 اموات، بلوچستان میں 49، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 7 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 31,086 ہو گئی، پنجاب میں 29,489 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 10,897، بلوچستان میں 4,740، اسلام آباد میں 3,188 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 779 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 284 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17 ہزار 370 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 95 ہزار 344 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 15,538 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 7,469 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,085 مریض، بلوچستان میں 1,733 مریض، گلگت بلتستان میں 529 مریض، اسلام آباد میں 399 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 170 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔یرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان
اسلام آباد(سی این پی)بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائدمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت مسافر اورعوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گی اور اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔
کورونا، سکول کھولنے کا رسک نہیں لیں گے، وزیرتعلیم پنجاب
لاہور(سی این پی)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے جب تک محکمہ سکول ایجوکیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں پریس کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا وبا کی وجہ سے زندگی موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے کوئی رسک نہیں لیں گے۔ دو، اڑھائی ماہ سکول بند ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔مراد راس نے نجی سکولوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا طلبہ اور اساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے سکول کھولنے کی اجازت نہیں جو تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کا مقصد پیسے بنانا ہے، جب تک وبا ہے فیسوں پر بیس فیصد رعایت ہوگی، والدین سکولوں سے رعایت والے فیس ووچر حاصل کریں، اگر کوئی سکول فیس کم نہیں کر رہا تو متعلقہ اتھارٹیز کو شکایت درج کروائیں، ایکشن ہوگا۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کورونا وائرس کی وجہ سے رکے ترقیاتی کاموں پر اب کام تیزی سے شروع ہوگیا ہے، ہر ماہ ایک منصوبے کا افتتاح کرینگے، اگلے ماہ ماڈل سکولوں میں ایک ہزار نئے کمرے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ٹیکسٹ بک بورڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کنٹرول بنانے جارہے ہیں جہاں نصاب میں غلطیوں کے حوالے سے شکایات درج کروائی جاسکیں گی، ایک ہفتے کے اندر سکولوں کو کتابوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی، پیف کا نیا بورڈ تشکیل دینے کیلئے سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی ہے، پیف سکولوں کے بچوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا نظام لارہے ہیں جو چھ کے بجائے ہر ماہ طلبہ کی تصدیق کرے گا۔مراد راس کا کہنا تھا ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کورٹ سے چیک شدہ ہے اگر کسی کو شک ہے تو چیک کروا لے۔
وزیراعظم کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجوداشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے کا نوٹس
اسلام آباد (سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو قیمتوں و کرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجوداشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبوں کوفوری طورپر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم
نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی،چیف سیکریٹریز کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے معاملے کی مسلسل نگرانی کرے اور ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی جائے اور کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیاجائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہورہی، اب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہتا، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافے کا کوئی جواز نہیں اور ہدایت کی صوبائی سطح پر فوری مانیٹرنگ تیز کی جائے۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلہ مشیرخزانہ، چیئرمین قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی، چاروں صوبائی حکومتوں،چیف سیکریٹریز کو بھجوادیاہے، وزیراعظم نے کہا صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف سخت ایکشن سے گریز نہ کریں مراسلے میں کہا گیا گزشتہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔حال ہی میں گندم کٹائی مکمل ہوئی،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کاجوازنہیں، صوبائی حکومتیں روزانہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی صوبوں سے ملکرمہنگائی کے خاتمے کیلئے میکنزم بنائیں۔
صوبائی حکومت فوری طور پر لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے اعلان کردہ ہفتے میں پانچ (05) دن دکانیں صبح سے شام 7بجے تک کھولنے پر عملدرآمد کرائے،مسعود الرحمان سیکریٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان
گلگت (پریس ریلیز)مسعود الرحمان سیکریٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے اعلان کردہ ہفتے میں پانچ (05) دن دکانیں صبح سے شام 7بجے تک کھولنے پر عملدرآمد کرائے۔ گلگت بلتستان ویسے بھی شروع سے وفاقی حکومت کے ساتھ رہی ہے۔پہلے سے اب تک حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو وفاقی حکومت کے حکم کے مطابق 100روپے جرمانہ تھا اور اسی جرمانے سے ماسک دینا تھا لیکن مقامی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے حکم کو پاؤں تلے روندتے ہوئے تاجروں پر کروڑوں روپے کے جرمانے کئے۔1000سے 10000تک جرمانے اب بھی جاری ہیں۔درزی پر بھی جرمانہ کا ریٹ 700لیا ہے کہ 2000جرمانہ جو کہ غیر قانونی ہے۔ٹیکنیکل ورکشاپس اور درزی کا یہ نہ ریٹ فکس کر سکتے ہیں نہ جرمانہ کر سکتے ہیں اور فوری طور پر وزیر اعظم کے حکم کے مطابق ہوٹل انڈسٹری کھول دیں اور سیاحت کو بھی کھول دیں تاکہ یہاں پورا سال انتظار کر کے صرف تین مہینے ہوٹل کا کام ہوتا ہے۔لہٰذا فوری طور پر SOPsکے مطابق ہوٹل کھولے جائیں۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان غریب تاجر دیوالیہ ہوتے جا رہے ہیں۔انتظامیہ آئینی وزیر اعظم کا حکم نہ مان کر غیر آئینی صوبے کے وزیر اعلیٰ کا حکم مانتی ہے تو سوال تو بنتا ہے۔
ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت منظور،نیب کو17جون تک گرفتار کرنے سے روکدیا گیا
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب)کو 17جون تک گرفتار کرنے سے روکدیا جبکہ عدالت نے شہباز شریف کو 5لاکھ کے مچلکے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی جانب سے دائر عبور ی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔قبل ازیں شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے پولیس رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست دی گئی جس میں
موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف عبوری درخواست ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جس کے بعد شہباز شریف ہائیکورٹ پہنچے۔ کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک سمیت وکلاء رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سماعت کا آغاز ہونے پر عدالت نے استفسار کیا درخواست گزار شہباز شریف کہاں ہیں؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کیا آپ کو گرفتاری کا خدشہ ہے؟۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے جو جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کر دیا گیا ہے پھر بھی نیب گرفتاری کے لیے بیتاب ہے۔ وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا، دوران ریمانڈ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا، نیب 63 دن کے ریمانڈ میں تفتیش کرتی رہی۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا شہباز شریف کے خلاف کیس کس مرحلے پر ہے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف کیخلاف کیس انویسٹی گیشن کے مرحلے میں ہے۔ عدالت نے کہا نیب والے کہاں ہیں، روسٹرم پر آئیں، کیا نیب شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے؟ نیب وکیل نے کہا نیب شہباز شریف کی ضمانت کی مخالفت کرے گا۔شہباز شریف کے وکیل نے کہاکہ شہباز شریف کو 2 جون کو طلب کیا گیا لیکن وارنٹ 28 مئی کے تھے اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جب وارنٹ پہلے نکلے تو نیب نے 2 جون کو کیوں بلایا۔ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ جب گرفتاری کا مواد آیا تب شہباز شریف کے وارنٹ جاری کیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو 17 جون تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پرنیب سے جوا ب طلب کرلیا۔شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کی وجہ سے پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کی طرف آنے والے راستوں اور عدالت کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کرکے راستوں کو بند کر دیا جس کی وجہ سے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو عدالت تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف مقامات پر پولیس م لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔ مسلم لیگ(ن) کے کارکن روکے جانے پر حکومت اور پولیس کے خلاف اور اپنی قیادت کے حق میں نعر ے بازی کرتے رہے۔ کسی بھی نا خوشگو ار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اینٹی رائیڈ فورس کے دستے بھی تعینات رکھے گئے۔
کینیامیں بچے نے ہاتھ دھونے کی مشین بناکرصدارتی ایوارڈ جیت لیا،صدارتی ایوارڈملنے پر بہت خوش ہوں،میرے پاس دومشینیں ہیں،مزید بناناچاہتاہوں،گفتگو
نیروبی (این این آئی)کینیا میں ایک نو سالہ بچے کو کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ایک ہاتھ دھونے والی لکڑی کی مشین بنانے پر ایوارڈ ملا ہے۔سٹیفن واموکوٹا نے برطانوی ٹی وی کو بتایاکہ وہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہے۔اس نے بتایا کہ میرے پاس دو مشینیں ہیں اور میں زیادہ بنانا چاہتا ہوں۔یہ مشین استعمال کرنے والا فٹ پیڈل کی مدد سے پانی گرا کر ہاتھ دھوتا ہے۔ اس طرح کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگانا پڑتا اور انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔سٹیفن کو یہ خیال ٹی وی دیکھ کر آیا جہاں وائرس سے بچنے کے طریقے بتائے جا رہے تھے۔
لداخ میں ہندوستانی توسیع پسند انہ عزائم چین کی وجہ سے خاک میں مل گئے
لداخ (ساوتھ ایشین وائر)لداخ میں بھارتی حکومت کچھ عرصہ سے اپنی توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں مصروف تھی۔لیکن چینیوں کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت پسپا ہو گیا ہے۔ پاک چین باہمی تعاون نے ہندوستان اور امریکہ کے ارادوں کو ناکام بنایاہے ۔جس کے پاکستان کے حق میں دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس دو ٹوک اقدام نے علاقے میں پاکستان اور چین کے لئے مستقبل کی پریشانیوں کو ختم کردیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے طویل عرصہ سے ہمالیہ اور قراقرم کے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں کے درمیان دولت بیگ اولدائی ایک وسیع و عریض بے آب و گیاہ سرد ریگستان میں دولت
بیگ کے نام سے ایک چھوٹا سا فوجی اڈہ قائم کر رکھاتھا جس کے بارے میں اہم بات یہ ہے کہ یہ قراقرم درے سے صرف 8 میل دور ہے جس سے گلگت تک آسانی سے رسائی فراہم ہوتی تھی۔یہ وسیع و عریض میدان ایک طرح کا قدرتی ہوائی مستقر ہے۔ بھارت فوج اب اس کو ہوائی پٹی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔گذشتہ ایک سال میں ، ہندوستان نے اندرونی سڑک کے نیٹ ورک سے منسلک ہوکر اس اڈے کو اپ گریڈ کیا جس کے پاکستان اور سی پی ای سی کے لئے سنگین نتائج ہوسکتے تھے۔بھارت نے گذشتہ سال اکتوبر میں دربک۔ شیوک۔دولت بیگ تک سڑک تعمیر کی تھی۔ڈی بی او روڈ کو سب سیکٹر شمالی روڈ بھی کہا جاتا ہے ، یہ مشرقی لداخ میں ایک موسمی سڑک ہے جو چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چین نے پچھلے دو ہفتوں میں ایک شاندار اقدام کیا ، اور گیلوان وادی کے اندر پانچ ہزار فوجیوں نے وادی کے مغربی کنارے پر قبضہ کرلیا جس میں نو تعمیر شدہ دربوک - شیوک - دولت بیگ روڈبھی شامل ہے۔ اب ہوائی راستے کے علاوہ دولت بیگ اڈے کو سپلائی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔
گیلوان ایک تنگ وادی ہے ، جس کا راستہ چینی فوج نے بند کر دیا ہے۔اس اقدام نے ہندوستانیوں کو ایک انتہائی سنگین الجھن میں ڈال دیا ہے کیونکہ بین الاقوامی کشیدگی میں اضافہ کے ساتھ چینی فوج کی مضبوط موجودگی کو دور کرنا فوجی طور پر بہت مشکل ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ گلوان وادی ہندوستان کی جانب سے لائن آف ایکچول کنٹرول کے بالکل اندر موجود ہے اور اس کے باوجود ہندوستانی اس پر کوئی واویلا نہیں مچارہا جو ان کا معمول ہے۔ موجودہ صورتحال میں وادی گلوان کی اسٹریٹجک اہمیت کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔
چینیوں کے ہاتھوں سپلائی روڈ پر قابو پانے کے بعد ،دولت بیگ اڈے کی اہمیت کو اب موثر طریقے سے صفر کردیا گیا ہے۔ یہ ایک بہت ہی مثبت پیشرفت ہے۔ پاک چین باہمی تعاون جس نے ہندوستان اور امریکہ کے ارادوں کو ناکام بنایا۔ اور اس کے پاکستان کے حق میں دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔
بھی وقت ہے کہ چین اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے، برطانیہ۔۔۔۔۔چین باز نہ آیاتو ایشیا کے اقتصادی تاج میں جڑے سب سے قیمتی پتھر کو چکنا چور کرنے کے مترادف ہوگا،بیان
لندن(این این آئی)امریکا کے بعد برطانیہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی سے متعلق قانون
کے معاملے پر اپنے مبینہ آمرانہ اقدامات سے باز رہے، ورنہ اتحاد بنا کر مزاحمت کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ چین اپنے موقف سے پیچھے ہٹے، وہ ہانگ کانگ کی خودمختاری کااحترام اور اپنی عالمی ذمہ داریوں کا لحاظ کرے۔ڈومینک راب نے کہا کہ اگر چین نے ایسا نہ کیا تو یہ ایشیا کے اقتصادی تاج میں جڑے سب سے قیمتی پتھر کو چکنا چور کرنے کے مترادف ہوگا۔چین کی پارلیمنٹ نے ہانگ کانگ سے متعلق قانون سازی کے لیے پچھلے ہفتے چند اہم فیصلوں کی منظوری دی تھی۔جن کے تحت بغاوت یا علیحدگی کی کوششیں کچلنے، دہشتگردی اور غیرملکی مداخلت روکنے کے لیے قانون بنائے جاسکتے ہیں۔نئے قوانین کے تحت ہانگ کانگ شہر میں چین کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکار بھی تعینات کیے جاسکیں گے
روس نے کووڈ 19 کے علاج کے لیے گیم چینجر دوا تلاش کرلی، روس نے جاپان میں تیار کردہ اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر کو استعمال کرنے کی منظوری دیدی
ماسکو(این این آئی)دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے علاج کو تلاش کرنے کا کام ہورہا ہے اور اس سے متاثر تیسرے بڑے ملک روس میں آخرکار اس کے لیے دوا کو تلاش کرلیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت گیلیڈ سائنس کی تیار کردہ ریمیڈیسیور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس وائرس کے علاج کے لیے موثر دریافت ہوئی، جس کے بعد امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔مگر روس نے جاپان میں تیار ہونے والی اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر یا کچھ ممالک میں جسے ایویفیور بھی کہا جاتا ہے، کو اس وبائی بیماری کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دیدی،روس کی وزارت صحت نے اس دوا کو کووڈ 19 کے علاج کے لیے محفوظ اور موثر قرار دیا اور 11 جون سے ہسپتالوں میں اس کی مدد سے مریضوں کا علاج شروع ہوگا جبکہ طلب پوری کرنے کے بعد اسے دیگر ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔اپریل میں روس میں اس دوا کو کووڈ کے
علاج کے لیے آزمانے کا عمل شروع ہوا تھا اورابتدائی نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا تھا۔13 مئی کو رشین ڈائریکٹ انویسٹمینٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے بتایا کہ اس دوا کے ابتدائی کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بہترین رہے ہیں۔آر ڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دیمیترف نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کورونا وائرس کے 40 میں سے 60 فیصد مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور وہ 5 دن میں صحتیاب ہوگئے، یعنی دیگر طریقہ علاج کے مقابلے میں اس دوا سے ریکوری کا وقت 50 فیصد کم ہوگیا۔روس میں اس دوا کا آخری مرحلے کا کلینیکل ٹرائلز جاری ہے جس میں 330 مریضوں کو شامل کیا گیا ہے، جس کے نتائج رواں ہفتے ہی جاری ہوسکتے ہیں۔آر ڈی آئی ایف نے اب تک دریافت کیا کہ اس دوا کے استعمال سے بہت کم دنوں میں متاثرہ افراد میں علامات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور تیز بخار کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔آر ڈی آئی ایف کے سی ای او کیریل دیمیتروف نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ یہ جاپانی دوا دنیا میں کووڈ 19 کے حوالے سے سب سے زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے اس دوا کو گیم چینجر قرار دیا جس سے وہ معمول کی زندگی کو جلد بحال کرنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی مدد سے ہر ماہ 60 ہزار مریضوں کا علاج ہوسکے گا اور 330 افراد میں ٹرائل کے دوران بیشتر مریضوں کا علاج 4 دن کے اندر کامیابی سے ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ دوا پر مزید تحقیق جاری رہے گی جبکہ وزارت صحت اس کے استعمال کی منظوری ایک خصوصی تیزرفتار عمل کے ذریعے دے گی جبکہ روس میں اس کی تیاری کا عمل مارچ میں شروع ہوگیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ گولی کی شکل میں اس دوا کی بدولت مریضوں کو کم وقت ہسپتال میں گزارنا پڑے گا اور ان میں وائرس دیگر افراد تک منتقل ہونے کا دورانیہ بھی گھٹ جائے گا، خصوصاً معتدل یا معمولی حد تک بیمار افراد کے لیے یہ بہت زیادہ موثر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روسی ماہرین نے اس دوا میں کچھ تبدیلیاں کرکے اس کو کووڈ 19 کے لیے مزید موثر بنایا گیا ہے اور ہم دیگر سے 2 ہفتے کے اندر ان تبدیلیوں کی تفصیلات شیئر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکی ممالک نے اس دوا کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اپنی طلب پوری کرنے کے بعد اسے برآمد کیا جائے گا۔فیوجی فلم کی ٹواما کیمیکل کمپنی کی تیار کردہ دوا فیویپیراویر کے حوالے سے سائنسدانوں کی دلچسپی اس وقت بڑھی جب مارچ میں چین میں ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے۔چین میں اس دوا کی آزمائش فروری میں شروع ہوئی تھی اور 15 مارچ کو اس کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی تھی اور حکام کا کہنا تھا کہ اب تک مریضوں پر اس کے اثرات بہت زیادہ حوصلہ افزا رہے ہیں۔فروری میں شینزن میں ہونے والی تحقیق کے دوران کووڈ 19 کے 320 مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور محققین نے دریافت کیا کہ اس کے نتیجے میں اوسطاً 4 دن میں وائرس کلیئر ہوگیا جبکہ دیگر ادویات کے استعمال سے یہ اوسط 11 دن رہی۔اس دوا کو استعمال کرنے والے 91 فیصد سے زائد مریضوں کے پھیپھڑوں کی حالت میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جو دوسرے گروپ میں 63 فیصد رہی۔محققین کا کہنا تھا کہ ان اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دوا وائرس کی صفائی تیزی سے کرتی ہے، بہت کم مضر اثرات اب تک دریافت ہوئے ہیں۔جاپان میں بھی اس دوا کے ٹرائلز جاری ہیں اور وہاں بھی اس کے استعمال کی منظوری جلد دیئے جانے کا امکان ہے۔اس دوا کو 1990 کی دہائی کے آخر میں ایک کمپنی نے تیار کیا تھا جسے بعد میں فیوجی فلم نے خرید لیا تھا اور اسے انفلوائنزا کی ایک ایسی قسم کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، جس پر دیگر ادویات اثر نہیں کرتیں۔اس دوا کو 2014 میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے افریقہ میں ایبولا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا تھا۔گیانا میں اس حوالے سے تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب معتدل حد تک بیمار افراد کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا تو اموات کی شرح 30 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد تک ہوگئی۔اب جاپانی حکومت کو توقع ہے کہ یہی فائدہ کووڈ 19 کے خلاف بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔اس دوا کو گولی کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ریمیڈیسیور کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے دستیاب ہوسکتی ہے جو کہ انجیکشن کی شکل میں دی جاتی ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
































